چوری کے مینڈیٹ سے وزیر اعظم بننے والے حکمرانوں کی اصلیت بے نقاب ہو چکی ‘پرویز ملک

جعلی حکمران پانی کا بلبلہ ہیں، جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں،عوام نے جعلی حکمرانوں کو آئینہ دکھا دیا‘ عمران نذیر

پیر 15 اکتوبر 2018 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے لاہور سے ضمنی الیکشن میں جیتنے والے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق ،شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوری کے مینڈیٹ سے وزیر اعظم بننے والے حکمرانوں کی اصلیت عوام بے نقاب کر چکی ہے ،یہ پانی کا بلبلہ ہیں اور جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں،عوام نے جعلی حکمرانوں کو آئینہ دکھا دیا ہے،اور نہ صرف لاہور بلکہ پورے پنجاب اور پاکستان بھر سے عوام نے مینڈیٹ چوری کرنے والے حکمرانوں کو یکسر مسترد کردیا ہے،ان کی دو ماہ کارکردگی زیرو ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی الیکشن میں ان کی محنت پر کارکنوں کا شکریہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،چوہدری،عبدالمجید چن نمبردارسمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو بغیر کسی جرم کے اور وجہ بتائے بغیر گرفتار کرنے کا مقصد یہ ہے کہ عمران خان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں اور چاہتا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ گتھم گتھا ہو ۔ یہ انوکھا حکمران ہے حالانکہ حکمران حکومت کیلئے امن مانگتے ہیں، ڈیڑھ ماہ میںمہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے اور غریب کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں