کفایت شعاری سکیم، این ایچ اے لاہور کی 24گاڑیاں 3 کروڑ 49لاکھ 90 ہزارمیں نیلام

پیر 22 اکتوبر 2018 20:38

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) حکومت کی کفایت شعاری سکیم کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے علاقائی دفتر لاہور میں 24گاڑیاں نیلام عام کے ذریعے نیلام کر دی گئیں، گاڑیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی این ایچ اے کے ممبر ایڈمن علی شیر محسود اور ممبر سنٹرل زون نوید اقبال واہلہ نے کی، یہ گاڑیاں وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری سکیم پر عمل درآمد کرتے ہوئے نیلام کی گئی ہیں، گاڑیوں کی نیلامی میں70سے زائد خریداروں نے شرکت کی اور بڑھ چڑھ کرنیلامی کے عمل میں حصہ لیا، نیلامی میں تمام 24گاڑیاں جو نیلامی کیلئے رکھی گئی تھیں نیلام کر دی گئی،گاڑیوں کی نیلامی سے 3 کروڑ 49لاکھ 90 ہزار رقم حاصل ہوئی ہے جو سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائیگی، اس سے قبل اسلام آباد میں بھی این ایچ اے کی گاڑیاں نیلام کی جا چکی ہیں لاہور کے بعد ملتان ، سکھر ،کراچی ،کوئٹہ اور گلگت بلتستان میں بھی گاڑیاں نیلام کی جائیں گی، این ایچ اے کے مطابق پورے ملک میں 219 گاڑیاں نیلام ہونگی جن میں اسلام آباد آفس میں62، پشاور 15 اور ایبٹ آباد میں 9گاڑیاں نیلام کی جاچکی ہیں، ان گاڑیوں کی نیلامی سے جہاں ان گاڑیوں پر آنے والے مرمت کے اخراجات کی بچت ہو گی وہاں ان گاڑیوں میں استعمال ہونے والے کروڑوں روپے کے پٹرول اور ڈیزل کی بھی بچت ہو گی، نیلامی میں حصہ لینے والے خریداروں نے نیلامی کے عمل کو شفاف قرار دیا اور حکومت کی کفایت شعاری سکیم کو سراہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں