وزیراعظم عمران خان ملک میں سیاحت کے فروغ اورسیاحتی مقامات کی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں، ہمایوں یاسر

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:39

لاہور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) صوبائی وزیرسیاحت ہمایوںیاسرنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں سیاحت کے فروغ اورسیاحتی مقامات کی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔تیسری تھل جیپ ریلی کے موقع پرریلی کے کھلاڑیوں کوعشائیہ اورڈرائیورز نیوی گیٹرز کانفرنس کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سیاحت کے فروغ کے لئے نئے مقامات کی تلاش اورموجودہ مقامات پرسہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔

ہماری کوشش ہے کہ جیپ ریلی کے موجودہ مقابلوں کی طرح اب چکوال میں بھی جیپ ریلی منعقد کرا ئی جائے تاکہ علاقہ کے عوام کوبھی ایک صحت مندتفریح کے مواقع فراہم ہو سکیں ۔ منیجنگ ڈائریکٹرٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی )احمرملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی ہدایات کے مابق صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے اورپنجاب بھر کے سیاحتی مقامات کودنیا بھر میں روشناس کرانے کیلئے مسلسل کام کیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

تین سال قبل تھل ریلی شروع کرنے کے موقع پر بہت مشکل مرحلہ تھا لیکن اب یہ کامیابی کاسفر خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ چولستان جیپ ریلی اب ایک عالمی ایونٹ بن چکاہے ۔ ہماری حکومت اورہمارے وزیرمعاملات کوحل کرنے میں ذاتی دلچسپی لے کرکام کرتے ہیں ان ریس مقابلوں میں لگ بھگ 23ڈیپارٹمنٹ مل کرکام کرتے ہیں میں اس ٹیم ورک کے لئے سب کامشکورہوں ۔جنرل منیجر ڈی ڈی سی پی اسجدغنی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے بہت سے منصوبے ’’پائپ لائن ‘‘میںہیں ۔

ہماری موٹرریس کے مقابلوں میں اب نہ صرف جدت آتی جارہی ہے بلکہ ان مقابلوں کے انعقاد میں بڑی بڑی کمپنیاں اورادارے دلچسپی لے رہے ہیں جس کی وجہ سے جہاں جہاں یہ مقابلے منعقدہورہے ہیں وہاںمعاشی سرگرمیوں میں بہت تیزی آتی ہے اورہزار ہا لوگوں کواضافی روزگارملتاہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں