پنجا ب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد (آج )دوبارہ شروع ہوگا

حکومت نے اپنے دور کی پہلی قانون سازی کیلئے بھی حکمت عملی طے کر لی ،تین مسودات قانون ایجنڈے میں شامل پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے اختیارات سے متعلق اسمبلی قواعد و ضوابط ترمیم کی سفارشات بھی آج پیش کیے جانے کا امکان ہے

اتوار 13 جنوری 2019 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) پنجاب اسمبلی کااجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر ) سہ پہر تین بجے شروع ہوگا ۔ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق اجلاس میںکمیونیکیشن ،ورکس اورسوشل ویلفیئر ، بیت المال کے محکموں کے سوالات اور توجہ دلائو نوٹسزکے جوابات دئیے جائیں گے۔ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے اپنے دور کی پہلی قانون سازی کیلئے بھی حکمت عملی طے کر لی ہے جس کے تحت آج (پیر) کے روز تین مسودات قانون پنجاب رائٹ ٹو پبلک سروسز بل 2018،پنجاب ڈومیسٹک ورکرز بل2018اورپنجاب پرینونشن آف کنفلکٹ آف انٹرسٹ بل 2018شامل کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںپنجاب حکومت اور اپوزیشن میں گرفتار صوبائی ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر بھی اہم پیشرفت ہوئی ہے اور آج پیر کے روز اجلاس میں پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے اختیارات سے متعلق اسمبلی قواعد و ضوابط ترمیم کی سفارشات بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔اسمبلی قواعد و ضوابط میں ترمیم کو ایوان سے منظور کروا کر فوری نافذ العمل کیا جائے گا جس کے نتیجے میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی پروڈکشن آرڈر جانے کرنے کا اختیار مل جائے گا۔ترمیم منظور ہوتے ہی مسلم لیگ (ن) کے گرفتار رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کو ایوان میں لانے کی درخواست کرسکے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں