الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہ کرانے پر پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کے لیے ایوان میں داخلہ بند

پنجاب کابینہ کے 10 وزرا کو بھی ایوان میں داخل یونے سے روک دیا گیا۔ ،زیراعلیٰ کے 6 معاون خصوصی اور مشیر بھی ایوان میں داخل نہیں ہوسکیں گے

جمعرات 17 جنوری 2019 23:58

الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہ کرانے پر پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کے لیے ایوان میں داخلہ بند
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2019ء) الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہ کرانے پر پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کے لیے ایوان میں داخلہ بندکر دیا گیا۔ پنجاب کابینہ کے 10 وزرا کو بھی ایوان میں داخل یونے سے روک دیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے 6 معاون خصوصی اور مشیر بھی ایوان میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 113 ارکان کو ایوان میں داخلے سے روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز گوشوارے جمع نہ کرانے پر ان ارکان کی رکنیت معطل کی تھی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے معطل ارکان کی فہرستیں ایوان کے داخلی دروازوں پر سیکورٹی کے حوالے کردیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے 59 مسلم لیگ (ن) کے 45 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ق) کے 5 اور آزاد 2 جبکہ 1راہ حق پارٹی کے رکن کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے باؤ رضوان ، عمار یاسر،شجاعت نواز، احسان الحق ،بسمہ چوہدری کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

راہ حق پارٹی کے معاویہ اعظم کو داخلے سے روکا گیا ۔ آزاد امیدوار بلال اصغر ، احمد علی اولکھ بھی ایوان میں داخل نہیں ہو سکیں گے ۔ صوبائی وزراء عمار یاسر، سید سعیدالحسن، انصر مجید نیازی، سبطین خان، محمد اجمل چیمہ،تیمور بھٹی ، ہاشم ڈوگر، تیمور بھٹی، زوار حسین وڑائچ، نعمان لنگڑیال، سمیع اللہ چوہدری کو بھی ایوان میں داخلے سے روک دیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر ان اور معاون خصوصی فیصل حیات جوانہ، معاون خصوصی امیر محمد خان معاون خصوصی عبدالحئی دستی مشیر وزیراعلیٰ ، خرم لغاری معاون خصوصی وزیراعلیٰ، رفاقت علی گیلانی معاون خصوصی محمد حنیف بھی ایوان میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں