پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے مابین پانچ میچز کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ (آج) پورٹ الز بتھ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

جمعہ 18 جنوری 2019 16:10

لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) پاکستان اور سائو تھ افریقہ کے مابین پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ (آج) ہفتہ کو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے پورٹ الزبتھ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 22جنوری کو ڈربن ،تیسرا میچ 25جنوری کو سینچورین ،چوتھا میچ 27جنوری کو جوہانسبرگ اور پانچواں میچ 30جنوری کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد کریں گے جبکہ ٹیم میں تین اوپنرز فخر زمان ،امام الحق ،شان مسعود ،چار مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم ،شعیب ملک ،محمد حفیظ ،حسین طلعت ،دو آل رائونڈر ز امام وسیم ،فہیم اشرف ،ایک اسپنر شاداب خان چار فاسٹ بولرز محمد عامر ،حسن علی ،شاہین آفریدی اور عثمان شنواری شامل ہیں اور محمد رضوان دوسرے وکٹ کیپرز کے طور پر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم سائوتھ افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 3-0سے ہار چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں