شریف فیملی ڈرامہ بازی سے عوامی ہمدردیاں سمیٹنا چاہتی ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت پنجاب مستحق افراد کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے

پیر 18 مارچ 2019 18:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کرپشن کرنے اور جھوٹ بولنے پر جیل میں ہیں، عدالت کے سزا یافتہ مجرم کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا واویلہ قابل مذمت ہے ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کم ظرف نواز شریف ہیں جنہیں قوم نے تین بار وزیراعظم بنایااور انہوں نے ہر بار ریاستی عہدے کو خاندانی دولت میں اضافہ کرنے کیلئے استعمال کیا۔

(جاری ہے)

شریف خاندان ڈرامہ بازی کر کے عوامی ہمدردیاں سمیٹنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیماری کی آڑ میں لندن کے محلات میں زندگی کے آخری دن گزارنا چاہتے ہیں۔انہو ں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت پنجاب نادار،بے وسیلہ اورمستحق افراد کی فلاح وبہبود کے لئے جامع اور موثر اقدامات کررہی ہے کیونکہ عام آدمی کی مشکلات دور کرنا پی ٹی آئی کی حکومت کا اولین ایجنڈا ہے جو نئے پاکستان کی بنیاد ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں