وزیراعظم نے کام نہ کرنے والو ں کو گھر بھیجنے کا بیان دے کر قوم کے د ل جیت لیے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

سابق ادوارمیں ہونیوالی لوٹ مار کے باعث عوام کو بدحالی کا سامنا کرنا پڑاجلد حا لا ت بہتر ہو جا ئینگے ‘ رہنما تحریک انصا ف

ہفتہ 20 اپریل 2019 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) تحریک انصاف پنجاب کے مرکزی رہنما و سا بق انچارج میڈ یا سیل ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ کابینہ میں تبدیلی وقت کی ضرورت تھی، تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امنگوںپر پورا اترے گی ۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کنکریٹ کے ڈھانچے کھڑے کرنے کی بجائے ملکی ترقی کے لیے پالیسی سازی پر توجہ دے رہی یہی وجہ ہے کہ تعلیم، صحت اوربنیادی سہولتوں کی بہتری حکومت کی اولیں ترجیحات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق ادوارمیں ہونیوالی لوٹ مار کے باعث عوام کو بدحالی کا سامنا کرنا پڑا ماضی کی کرپشن اور نااہلی کی سزا ان عناصر کو ضرور ملے گی جنہوں نے پاکستان کو کنگال کیا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ وزیراعظم نے کام نہ کرنے والو ں کو گھر بھیجنے کا بیان دے کر قوم کے د ل جیت لیے ہیں قوم کی عمران خان سے بہت سی امید یں وا بستہ ہیں عمران خان قوم کو ما یو س نہیں کر ینگے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں