ٓ وزیر اعظم عمران خان بلاول بھٹو صاحبہ کی طرح پرچی پر اقتدار میں نہیں آئے، رانا جاوید عمر

جمعرات 25 اپریل 2019 23:51

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) تحریک انصاف کے صوبائی رہنما ء رانا جاوید عمر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بلاول بھٹو صاحبہ کی طرح پرچی پر اقتدار میں نہیں آئے،زرداری شریف برادران اور ان کے بچے سن لیں کہ وزیراعظم یہاں بڑی لمبی جدوجہد کے پہنچے ہیں،جو لمبی جدوجہد کرکے اوپر آتا ہے اس کو کوئی خوف نہیں ہوتا ،عمران خان کرپٹ عناصر کو شکست دیں گے،انہوںنے کہا کہ حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرپشن پرخاموش نہیں بیٹھے گی، نیب کو وزارت صحت اور ڈریپ افسران سے فوری پوچھ پوچھ کی ہدایات کردی گئی ہیں، رانا جاوید عمر نے کہا کہ حکومت گرانے کی باتیں کرنے کا مقصد این آراو حاصل کرنا ہے،وزیراعظم عمران خان ملک لوٹنے والوں کو معاف نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ قوم تھوڑا صبر کرے، پاکستان میں بہت سرمایہ کاری آرہی ہے،تحریک انصاف تبدیلی کا وعدہ ہر حال میں پورا کرے گی،نیب نے شریف فیملی بارے تین ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت حاصل کر لیے ہیں،انہوںنے کہا کہ عمران خان کو چھوٹا آدمی کہنا بلاول بھٹو کو زیب نہیں دیتا،عمران خان بین الاقوامی شہرت کی حامل شخصیت ورلڈکپ جیتا کرپشن کیخلاف جدوجہد کر کے وزیراعظم بنے مخالف بھی ان پر انگلی نہیں اٹھا سکتے،رانا جاوید عمر نے کہا کہ نون لیگ بلدیاتی نظام پر احتجاج کی بجائے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کرے،انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے بچوں کو تعلیم صحت اور روزگار کے مواقع دینے والا اور غریب طبقہ کو اٹھانے والا ملک کبھی شکست نہیں کھاتا۔

(جاری ہے)

رانا جاوید عمر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں کرپشن چھپانے کے لئے پراپیگنڈا کر رہی ہیں،وزیراعظم کی قیادت نے پوری جماعت متحد ہے ،پاکستان کی تعمیر و ترقی میں لیڈر شپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں،اپوزیشن توانائیاں منفی سیاست کی بجائے مثبت اور تعمیری سیاست پر خرچ کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں