چینی کمپنیاں تین سے پانچ سال میں خصوصی اقتصادی زونز میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی، چینی سفیر
مینوفیکچرنگ سیکٹر کو پاکستان منتقل کرنا انتہائی اہم اقدام ہوگا، یاؤ جِنگ کی فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق سے گفتگو چیئرمین فیڈمک کی چینی فرنیچر کمپنیوں کو میگا انٹیریئرز پاکستان میں شرکت کی دعوت
جمعہ 18 اکتوبر 2019 13:15
(جاری ہے)
سفیر نے کہا کہ پاکستان چین کا دیرینہ تجارتی اور سٹریٹجک شراکت دار ہے اور ہم سی پیک کے تحت مزید سرمایہ کاری کرنے اور پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے یہاں سے درآمدات میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔
ہم سی پیک میں شامل منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کے لئے سرگرم ہیں اور پر امید ہیں کہ اس کی تکمیل سے مزید ملازمتیں پیدا کرنے کے علاوہ صحت اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں پنجاب سرمایہ کاری کا مرکز بنے گا اور انسانی وسائل کی ترقی کے لئے تعاون کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کو پاکستان منتقل کرنا ایک انتہائی اہم اقدام ہوگا۔ فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے چینی سفیر کے خیالات اور یقین دہانیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی فروغ پذیر معیشت میں چین کے اعتماد اور پاک چین تعلقات کو اقتصادی شراکتداری میں تبدیل کرنے کی خواہش کے عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے اور کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اس میں حائل رکاوٹوں کو کم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے اپنے پلانٹ پاکستان منتقل کریں۔ میاں کاشف نے کہا کہ نئے بزنس مین اور سرمایہ کار خاص طور پر دبئی، برطانیہ ، امریکہ اور دیگر ممالک سے اوورسیز پاکستانی بھی انڈسٹریل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ انڈسٹیل اسٹیٹ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، فوڈ، اناج، کاسمیٹکس، الیکٹریکل پینل اور بجلی کی صنعتوں کے ساتھ ساتھ چاولوں کی پراسیسنگ فیکٹریوں کا مرکز بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی ای ڈی ایم سی کی سربراہی نجی شعبے کے پاس ہونے کی وجہ سے کاروباری ماحول کو تبدیل کرکے اسے جدید تقاضوں کے ہم آہنگ بنانے میں مدد ملے گی۔ بعد ازاں میاں کاشف اشفاق نے چینی سفیر یاؤ جنگ سے کہا کہ وہ چینی فرنیچر کمپنیوں کو 3 روزہ میگا انٹیریئرز پاکستان نمائش میں شرکت کی دعوت دیں جو 22 نومبر سے ایکسپو سنٹر لاہور میں شروع ہو گی جس میں 100 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی برانڈز اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
لیسکو ریجن میں 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،ترجمان
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ