وزیر اعلی پنجاب سے ندیم افضل چن اور اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں

جمعرات 21 نومبر 2019 19:00

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیر اعلی آفس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن اور اراکین صوبائی اسمبلی نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیںکیں‘ اراکین پنجاب اسمبلی نے اپنے حلقوں کے مسائل سے وزیر اعلی کو آگاہ کیا۔ وزیراعلی نے فرداً فرداً اراکین صوبائی اسمبلی کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے ہدایات دیں۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراکین پنجاب اسمبلی کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے‘ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آنے والے نمائندوں کو پور ااحترام دیں گے - آپ کی عزت میری عزت ہے‘ ترقیاتی منصوبوں میں اراکین اسمبلی کے مشوروں کو بھی اہمیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں ون مین شو کے ذریعے حکومت چلائی جاتی رہی- ماضی میں منتخب نمائندوں اور اسمبلی سے مشاورت کویکسر نظرانداز کیا گیااور اسمبلی کو سابق دور میں ربڑ سٹمپ سے زیادہ اہمیت نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہمارے اراکین اسمبلی ہمارے سر کا تاج ہیں۔ نیا پاکستان عام آدمی کا پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل کی طرف رواں دواںہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کی حقیقی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں ۔پنجاب کا کوئی کونہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔پنجاب میں پہلی مرتبہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے ارکان اسمبلی سے مشاورت شروع کی گئی ہے۔

پنجاب تبدیلی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ۔اب صرف عوام کی خوشحالی کی سیاست ہوگی-افراتفری اور انتشار کی سیاست دفن ہوچکی ہی- اراکین اسمبلی عوام سے رابطے مزید بڑھائیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن، صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر ،گلریز افضل گوندل، فرخ ممتاز مانیکا،احمد شاہ کھگہ،ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ،محمد ندیم قریشی، راجہ یاور کمال خان ، ظفر اقبال ، محمد طارق تارڑ، چوہدری افتخار حسین ، سردار فاروق امان اللہ دریشک اور دیگر شامل تھی-رکن پنجاب اسمبلی و چیف وہیب سید عباس علی شاہ ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی ، سیکرٹری کوآرڈینیشن وزیر اعلی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں