نوازشریف جلد صحت یاب ہو کر پاکستان آئیں گے، حمزہ شہباز شریف

جمعہ 22 نومبر 2019 00:10

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ساری اپوزیشن کو جیل میں ڈال دیا ہے،حکومت ابھی تک کنٹینر کی سیاست کر رہی ہے ،،پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران حمزہ شہبا زشر یف نے کہا کہ نوازشریف انشاء اللہ جلد صحت یاب ہو کر پاکستان آئیں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے،نوکریاں اور کاروبار نہیں، مہنگائی سے غریب عوام پس چکے ہیں، حمزہ شہبا زشر یف نے کہا کہ حکومت ابھی تک کنٹینر کی سیاست کر رہی ہے ، تحر یک انصاف کی حکومت نون لیگ کی پرفارمنس کا 25 فیصد بھی دیدیں تو شاباش دوں گا، پنجاب اسمبلی اجلاس میں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مذمتی قرار داد بھی جمع کرائی گئی، مسلم لیگ ق کی رکن اسمبلی خدیجہ عمر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند اسلام مخالف تنظیم سیان کی ریلی میں قرآن پاک جلایا گیاجس سے تمام مسلم امہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ناروے حکومت سے اس واقعہ کے ذمہ داریوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں