پنجاب میں تحریک انصاف کا شیرازہ بکھر رہا ہے،کرنل(ر) رانا محمد طارق

جمعہ 24 جنوری 2020 20:16

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2020ء) ایم پی اے کرنل(ر) رانا محمد طارق نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کا شیرازہ بکھر رہا ہے ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے کرتاپور راہداری کے معاملے پر حکومتی رکن کو ڈانٹ دیا۔پنجاب اسمبلی اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی سربراہی میں صوبے کی موجودہ صورتحال پر اجلاس ہوا جس دوران پرویز الٰہی نے مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رکن رمیش سنگھ اروڑا سے حلف بھی لیا۔

(جاری ہے)

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کرتارپور راہداری کاکریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو دینے پر حکومتی رکن مہندر پال سنگھ کو ٹوک دیا اور کہا کہ جس کا بات پتہ نہ ہو، وہ نہیں کرتے،کرتار پور راہداری کا کریڈٹ جنرل باجوہ کی جپھی کو جاتا ہے۔چوہدری پرویزالٰہی نے نام دیے بغیر بولنے پر ایک اور حکومتی رکن کو بھی جھاڑ پلادی۔یاد رہے کہ سال 2018 میں سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی جہاں تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا پرجوش استقبال کیا تھا اور دونوں بغل گیر بھی ہوئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں