وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقات

وزیر اعلی پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت پاکستانی قوم کشمیر یوں کے ساتھ کھڑی ہے،عالمی برداری بھارتی مظالم روکنے کیلئے آگے آئے، عثمان بزدار،پرویز الہی

بدھ 5 اگست 2020 23:50

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ قبل ازیں وزیراعلی سردار عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی،طارق بشیر چیمہ اور چوہدری مونس الہی کے درمیان سپیکر چیمبر میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراورسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیر یوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ عالمی برداری بھارتی مظالم روکنے کیلئے آگے آئے۔آج پاکستانی قوم نے اظہار یکجہتی سے پیغام دے دیا کہ کشمیریوں کی فتح تک قوم کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے۔مسلم لیگ ق کی قیادت نے عوامی فلاح کے منصوبوں بارے بات چیت کی اور بعض تجاویز پیش کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں