وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر تعمیراتی شعبہ کے فروغ کیلئے آن لائن سروس کا آغاز کردیا گیا ہے، سیدہ زہرا نقوی

اتوار 20 ستمبر 2020 12:25

ْ لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال میں بازی لے گئی، وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر تعمیراتی شعبہ کے فروغ کے لئے آن لائن سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے سے متعلقہ اجازت ناموں اور این او سی کے حصول کے لئے جدید ون ونڈو سسٹم کی کامیابی کے بعد آن لائن پلیٹ فارم کا اجراء کر دیاگیا ہے، بلڈرز‘ ڈویلپرز‘ آرکیٹیکٹس اور شہریوں کی نجی وکمرشل تعمیرات کے لئے اجازت نامے اب ایک کلک کے ذریعے میسر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں معاشی استحکام اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے ای گورننس پر مبنی محکمانہ اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق تعمیراتی شعبہ کو صنعت کا درجہ دیئے جانے پر اس شعبے سے جڑی معاشی بحالی کی حکمت عملی کے تحت ون ونڈوپلیٹ فارم فعال کئے گئے ہیں، رہائشی یا کمرشل منصوبوں کے نقشوں کی منظوری‘ تکمیل و تعمیر سرٹیفیکیٹ‘ زمین کے استعمال میں تبدیلی کا این او سی یا نجی سوسائٹیوں کیلئے اجازت نامے سب ایک چھت تلے ای خدمت مراکز سے فراہم کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ون ونڈو نظام کی کامیابی کے بعد وزیراعظم کی ہدایات کے پیش نظر اس سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے آن لائن پورٹلنwww.construct.fc.punjab.gov.pk/loginکا اجراء مکمل ہو چکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں