پیپلز پارٹی کی نام نہام تجربہ کار حکومت اپنی ناکامیاں وفاق کے گلے ڈالنا چاہتی ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

بلاول زرداری کا قبل از وقت انتخابات کا بیان دیوانے کی بڑ ہے،2023ء میں ان کے زخم دوبارہ تازہ ہونگے‘ترجمان پنجاب حکومت

اتوار 1 اگست 2021 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2023ء میں ہوں گے اور انشااللہ تحریک انصاف پنجاب کے بعد سندھ میں بھی حکومت بنائے گی ،سندھ میں پیپلز پارٹی کی نام نہام تجربہ کار حکومت اپنی ناکامیاں وفاق کے گلے ڈالنا چاہتی ہے ، لاک ڈائون کے معاملے پر پیپلز پارٹی عوام کو مشکلات میں ڈالنے کی بجائے مشاورت سے چلے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری کا قبل از وقت انتخابات کا بیان دیوانے کی بڑ ہے، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اورسیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میںعوام نے اپوزیشن کی جو درگت بنائی ہے انہیں تو چاہیے کہ 2050ء تک مکمل خاموشی اختیار کر لیں، اپوزیشن کو بالآخر پے درپے شکستوں پر صبر ہی کرنا پڑے گا لیکن 2023ء میں شکست کے زخم دوبارہ تازہ ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کوروناوباء سے نمٹنے کیلئے وفاق کی کامیاب پالیسیوں کی پیروی کی ہے جس کے نتائج قوم کے سامنے ہیں،پیپلز پارٹی تحریک انصاف سے بغض کی وجہ سے سندھ کی عوام کو مشکلات میں نہ ڈالے بلکہ وفاق سے مشاورت سے چلے تاکہ عوام کی مشکلات کاازالہ کیا جا سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں