ہم نے ضمنی انتخابات کے لیے بھرپور تیاری کی ہے ،مونس الہی

پیر 4 جولائی 2022 13:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) مسلم لیگ( ق ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے ہم نے مکمل تیاری کی ہے اور بھرپور انتخابی مہم چلارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے لیے ہم نے بھرپور تیاری کی ہے، مسلم لیگ ق بھرپور انتخابی مہم چلارہی ہے اللہ کے فضل سے صورتحال اچھی جا رہی ہے اور ہماری پوزیشن مستحکم ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں