پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی مفاد میں سیاسی جماعتوں کیساتھ اتحاد کیا‘رانا جمیل منج

صدر آصف زرداری ہی ملک کو موجودہ مشکلات ،بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ‘جنرل سیکرٹری لاہور

بدھ 13 مارچ 2024 17:25

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2024ء) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے ساتھ کیے وعدے پورے کیے اور صرف ملک قوم کی ترقی کے لیئے سیاست کی ، پیپلز پارٹی کی سیاست کا مرکز ہمیشہ سے عوامی مسائل کا حل ہی رہا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جمہوری نظام ہی عوامی مسائل کو حل کرسکتا ہے پیپلز پارٹی جمہوریت کی علمبردار جماعت ہے ۔

جمہوریت کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی مفاد میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کیا ،آصف علی زرداری ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیئے تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ راناجمیل منج نے کہا کہ آصف علی زرداری کا بھاری اکثریت سے دوسری بار صدر پاکستان منتخب ہونا پیپلز پارٹی قیادت پر عوامی اعتماداور ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی ضمانت ہونے کاثبوت ہے ، نہ صرف پاکستان کی عوام بلکہ ملک بھر کی تمام سیاسی جماعتیں بھی اس بات کو تسلیم کر چکی ہیں آصف علی زرداری ہی وہ قابل اور تجربہ کار سیاستدان ہیں جو ملک کو موجود بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں