نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا آگہی پروگرام،244 طلبا و طالبات اور اساتذہ کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 28 مارچ 2024 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) لارل ہوم سکول‘ صوبیدار کالونی‘ ضرار شہید روڈ‘ لاہور کینٹکے طلبا وطالبات اور اساتذہٴ کرام نے ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور رخسانہ پبلک ہائی سکول‘محافظ ٹائون‘ لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین‘ لاہور کینٹ‘ دی گریس سکول‘ ہربنس پورہ‘ لاہور‘ لائف سکول‘ رائے ونڈ روڈ‘ لاہور اور موہلنوال گرائمر سکول‘ ملتان روڈ‘ موہلنوال‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی ادارے میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد244تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں