یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت (آج) تک ملتوی

جمعہ 29 مارچ 2024 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت آج ( جمعہ ) تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو شیر پائو پل پر تقاریر ، جلا ئوگھیرا ئواور مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ کا جلانے کے مقدمات پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے فریقین کے وکلا ء کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت آج ہفتہ تک ملتوی کر دی۔تھانہ سرور روڈ نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے شیر پا ئوپل تقریر اور جلا ئوگھیرا ئوکا مقدمہ درج کر رکھا ہے، یاسمین راشد پر ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ کا سیکرٹریٹ جلانے کا بھی الزام ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں