پنجاب پولیس میں آفیشئیٹنگ سے انسپکٹر رینک پر ریگولر کنفرم ہونے والے افسران کا نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 29 مارچ 2024 14:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پنجاب پولیس میں آفیشئیٹنگ سے انسپکٹر رینک پر ریگولر کنفرم ہونے والے افسران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ-1 ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے پروبیشن پیریڈ مکمل کرکے کنفرم ہونے والے افسران کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں لاہور سمیت مختلف اضلاع اور فیلڈ فارمیشنز میں تعینات 118 انسپکٹر شامل ہیں۔

ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ -1ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے انسپکٹر رینک پر مزید محکمانہ ترقیوں کا عندیہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر انسپکٹرز کی خالی آسامیوں پر ترقیوں کیلئے جلد پروموشن بورڈ اجلاس منعقد کیا جائے گا، میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقی کے اہل سب انسپکٹر کو خالی آسامیوں پر پروموشن دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں