لیسک) کے 1ارب 10کروڑ روپے ڈوب گئے

جمعہ 29 مارچ 2024 22:34

لیسک) کے 1ارب 10کروڑ روپے ڈوب گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) بجلی کی تقسیم کار کمپنی (لیسکو) کے 1ارب 10کروڑ روپے ڈوب گئے۔ بتایا گیا ہے کہ لیسکو نے بجلی چوری مہم کے دوران بجلی چوروں کو 3ارب روپے سے زائد کے ڈی ٹیکٹیو بل ڈالے لیسکو بجلی چوروں سے 2ارب روپے سے زائد کی ریکوری کر سکی جبکہ باقی رقم محض اس وجہ سے ریکور نہ ہو سکی کہ وفاقی حکومت نے بجلی صارفین سے اضافی یونٹ چارج کر رکھے تھے جس کے باعث بعض بجلی چوروں نے لیسکو کو بقایا رقم ادا کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

اس طرح لیسکو بجلی چوروں سے ایک ارب دس کروڑ روپے کی ریکوری کرنے میں ناکام رہی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں