الیکشن کمیشن رولز 162(2) کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر وفاق کو فریق بنانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

V لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے الیکشن کمیشن رولز 162(2) کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر وفاق کو فریق بنانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن ایکٹ شق 215 کے تحت الاٹ شدہ انتخابی نشان کسی دوسری جماعت نہیں دیا جاسکتا، الیکشن کمیشن رولز 162(2) الیکشن ایکٹ کے متصادم بنایا گیا ،رول 162(2) کے تحت الاٹ شدہ انتخابی نشان کسی دوسری جماعت الاٹ کیا جاسکتا ہے ،عدالت رول 162(2) کو الیکشن الیکشن ایکٹ سے متصادم قرار دے ،عدالت رول 162(2) کو الیکشن ایکٹ کے مطابق بنانے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں