لاہور،وزیر تعلیم کا ساندہ کے امتحانی سنٹر پر چھاپہ، نقل کرواتے عملہ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

جمعہ 29 مارچ 2024 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) وزیر تعلیم کی امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ جاری، ساندہ کے امتحانی مرکز میں نقل کی اطلاع ملتے ہی وزیر تعلیم،چیئرمین اور کنٹرولر لاہور بورڈ کے ہمراہ ایم آئی ہیپی سکول نیشنل ٹائون ساندہ پہنچ گئے۔ترجمان کے مطابق وزیر تعلیم نے نقل کرواتے عملہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیاجبکہ بعض امیدوار دوسرے امیدراوں کی جگہ پرچہ دیتے بھی پائے گئے۔

(جاری ہے)

امتحانی مرکز میں سپرنٹنڈنٹ اور نگران عملہ سمیت جعلی امیدواروں کو وزیر تعلیم نے موقع پر گرفتار کروا دیا۔ گرفتار ہونے والے8 افراد کے خلاف وزیر تعلیم نے پولیس کو سخت کارروائی کرنے اور کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کی ہدایت بھی کی،سنٹر میں 300 سے زائد طلبہ امتحان دے رہے تھے۔ وزیر تعلیم نے طلبہ اور نگران عملہ سے بیانات لئے اور کہا کہ بوٹی مافیا کو پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رانا سکندر حیات نے اپنی نگرانی میں سنٹر کو سیل کرواتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کو امتحانی مراکز کی نگرانی سخت کرنے اور فیلڈ میں رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں