ماہ مقد س ،یوم ِشہادت حضرت علی کے پیش نظر شہر بھر میں سرچ اینڈکومبنگ آپریشنز

رمضان المبارک میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات کیلئے بہترین سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے‘ سی سی پی او

ہفتہ 30 مارچ 2024 11:45

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) لاہور پولیس کی جانب سے ماہ مقد س اور یوم ِشہادت حضرت علی کے پیش نظر شہر بھر میں سرچ اینڈکومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں رواں سال اب تک 936سرچ آپریشنز کئے گئے ہیں۔ یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایاکہ سرچ آپریشنز کے دوران25504گھروں،12306کرایہ داروں اور 90267اشخاص کو چیک کیا گیا ہے۔

دوران سرچ آپر یشنز کرایہ داری ایکٹ کے تحت207اشخاص کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 13ہوٹلوں، 38ہوسٹلوں 65فیکٹریوں اور 904دکانوں کوبھی چیک کیا گیا ہے ۔اس دوران39اشتہاری مجرمان کو گرفتارکیا گیا ہے، منشیات کی20مقدمات کا اندراج کرنے کے ساتھ ساتھ55/109 ضابطہ فوجداری کے تحت28افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات کیلئے بہترین سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد شرپسند عناصر، اشتہاریوں و دیگر کریمنلز کی بیخ کنی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے پولیس ٹیموں کوحساس علاقوں میں اپنی پٹرولنگ بڑھانے اور سپروائزری افسران کو آپریشنز کی خود نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران قیامِ امن کیلئے سرچ آپریشنزجاری رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں