شناختی کارڈ دیکھ کر مسافروں کو اغوا اور قتل کرنا ملک دشمنی کی واردات ہے: ڈاکٹر فرید پراچہ

پیر 15 اپریل 2024 23:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024) نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے نوشکی بلوچستان میں 9بے گناہ افراد کے قتل کو درندگی و سفاکی کی انتہا اور بدترین دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شناختی کارڈ دیکھ کر مسافروں کو اغوا اور قتل کرنا ملک دشمنی کی واردات ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور امن عامہ کے قیام کے سخت ترین اقدامات کیے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں