پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی کال دیدی

منگل 16 اپریل 2024 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی کال دے دی۔صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن طارق جاوید کے مطابق جن دکانداروں نے سپلائی لے لی ہے وہ منگل کی شام 5 کے بعد سے بالکل سپلائی نہ اٹھائیں، نقصان برداشت نہیں کر سکتے، حکومت سپلائی بہتر بنائے یا ریٹ لسٹ کو سپلائی کے مطابق کرے۔

(جاری ہے)

سرکاری ریٹ لسٹ میں زندہ برائلر کی سپلائی 463 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں زندہ برائلر 32 روپے اضافے کے ساتھ 495 روپے کلو میں سپلائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں