لاہور،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 19 اپریل تک توسیع کردی

منگل 16 اپریل 2024 16:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہائوس حملہ ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے الزام میں درج تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 19 اپریل تک توسیع کردی ۔عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیسز کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

منگل کوسماعت پر بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکلا کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر دیگر کیسز میں مصروف ہونے کی وجہ سے عدالت نہیں آسکتے مہلت دی جائے،عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 19 اپریل تک توسیع کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو دلائل پیش کرنے کے لئے طلب کرلیا ۔

عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم بھی دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں