رواں ماہ گندم کی نئی فصل آنے سے روٹی کی قیمت میں مزید کمی آئے گی‘مجتبیٰ شجاع الرحمن

گندم کی امدادی قیمت 3900روپے فی من مقرر کر رکھی جس میں کوئی اضافہ نہیں کر رہے‘وزیر خزانہ پنجاب

منگل 16 اپریل 2024 17:34

رواں ماہ گندم کی نئی فصل آنے سے روٹی کی قیمت میں مزید کمی آئے گی‘مجتبیٰ شجاع الرحمن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ رواں ماہ گندم کی نئی فصل آنے سے روٹی کی قیمت میں مزید کمی آئے گی ،پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3900روپے فی من مقرر کر رکھی ہے جس میں کوئی اضافہ نہیں کر رہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ قیمتیں کم سے کم رکھیں، پٹرول استعمال کرنے والوں کی تعداد روٹی کھانے والوں کی نسبت بہت کم ہے ، روٹی کی قیمت میں 4 روپے کمی آئی ہے ۔

جبکہ رواں ماہ گندم کی نئی فصل آنے سے روٹی کی قیمت میں مزید کمی آئے گی۔وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت کی جانب سے روٹی کی قیمت 16روپے کرنے کے باوجود تندور مالکان کو منافع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3900روپے فی من مقرر کر رکھی ہے جس میں کوئی اضافہ نہیں کر رہے۔قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رکھیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں