5 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کا مرتکب ملزم گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 17:34

5  سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کا مرتکب ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) چوکی ہلوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے کے مرتکب ملزم کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق 5سالہ بچہ گھر سے چیز لینے نکلا، ملزم ورغلا کر گھر لیے گیا ۔

(جاری ہے)

بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوا جبکہ جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔ ملزم امیر حمزہ ضلع قصور کا رہائشی ہے، لاہور نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں کام کرتا تھا ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹائون احمد زنیر چیمہ نے کہا کہ بچوں و خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں