20 اپریل کو امریکن قونصلیٹ کے سامنے ’’لبیک یا اقصیٰ ‘‘ کے عنوان سے تاریخی احتجاج ہوگا‘ ضیاء الدین انصاری

احتجاج میں اہلیان سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان اپنا پہلا خصوصی خطاب کریں گے‘ امیر جماعت اسلامی لاہور

منگل 16 اپریل 2024 17:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 20 اپریل کو امریکن قونصلیٹ کے سامنے ’’لبیک یا اقصیٰ ‘‘ کے عنوان سے تاریخی احتجاج ہوگااور شہرلاہور میں ایک نئی تاریخ رقم کریگا،انشاء اللہ احتجاج میں اہلیان سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان اپنا پہلا خصوصی خطاب کریں گے۔

احتجاج میںجماعت اسلامی کی مرکزی قیادت سمیت جماعت اسلامی لاہور کے مردو خواتین کی ہر سطح کی قیادت شریک ہوگی۔اس موقع پر فلسطینی مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مردو خواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد شریک ہوگی۔ جماعت اسلامی فلسطین میں امریکی سرپرستی میں190دن سے جاری ظلم و بربریت کے خلاف آئین ا ور قانون کے مطابق پرامن اور بھرپور عوام قوت کیساتھ اپنا احتجاج ریکارڈ کروائی گئی اور فلسطینی مسلمانوں کو پیغام دے گی کہ وہ اس جنگ میں تنہاء نہیں، اہل لاہور سمیت پوری پاکستانی قوم آپ کیساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نی20اپریل ، بروز ہفتہ ، بمقام امریکن قونصلیٹ، شملہ پہاڑی ایجرٹن روڈلاہور پر ہونے والے عظیم الشان لبیک یا قصی ٰ احتجاج کی انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل کے موقع پر ذمہ داران کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں احتجاج میں تمام جملہ انتظامات کا مکمل جائزہ لیا گیا اور کمیٹیا ں بنائی گئی اور ذمہ داران کو ذمہ داریاں سونپ دی۔ اجلاس میں سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور خالداحمد بٹ، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور احمد جمیل راشد، سیکرٹری سیاسی کمیٹی عامر نثارخان، صدر تحریک محنت پنجاب مہراج الدین طاہر، صدر این ایل ایف لاہور عبدالرشید شکری، رہنما جماعت اسلامی ملک الیاس، عامر نور خان سمیت دیگر ذمہ داران موجود شریک تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں