خصوصی عدالت،عبد المتین ایڈووکیٹ اور ان کے بھائی عبد العظیم ایڈووکیٹ کی درخواست ضمانت خارج

منگل 16 اپریل 2024 19:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حوالات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار مقامی وکیل میاں عبد المتین ایڈووکیٹ اور ان کے بھائی عبد العظیم ایڈووکیٹ کی درخواست ضمانت خارج کر دی،انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

منگل کو سماعت کے دوران ملزمان وکلا کے وکیل لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر حسین بھٹی پیش ہوئے اور درخواست ضمانت پر دلائل پیش کئے جبکہ پراسیکوشن کے وکلا نے ضمانت درخواستوں کی مخالفت میں دلائل پیش کیے ،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ضمانت درخواستوں کو خارج کر دیا،ملزم عبد المتین پر حوالات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کا الزام ہے جبکہ میاں عبد المتین کے بھائی عبد العظیم ایڈووکیٹ پر بھی پولیس پر تشدد کا الزام ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں