جلائو گھیرائو کیس ، خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

عدالت کاخدیجہ شاہ کو 29اپریل کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم

منگل 16 اپریل 2024 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے معروف فیشن ڈیزائن خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔عدالت نے جناح ہائوس حملہ اور جلائو گھیرائو کے مقدمے میں فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں پیش ہونے پرخدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری منسوخ ہوئے، پراسیکیوشن نے کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے 29اپریل کو دوبارہ خدیجہ شاہ کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا، خدیجہ شاہ نے آئندہ ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی۔جناح ہائوس حملہ کیس میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور رہنما پی ٹی آئی اعجاز چوہدری سمیت 266 ملزمان نامزد ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9مئی سے متعلق مقدمے میں خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور انہیں 16اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔خدیجہ شاہ کیخلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں