کسان کا خاص خیال نہ رکھا تو پھر ہمیں آنے والے دنوں میں بہت نقصان اٹھانا پڑے گا : ملک ندیم اعوان

منگل 16 اپریل 2024 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما ملک ندیم اعوان نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ملک کو اجناس دینے والے طبقے کسان کا خاص خیال نہ رکھا تو پھر ہمیں آنے والے دنوں میں بہت نقصان اٹھانا پڑے گا آج کا کسان سراپا احتجاج ہے جب آپ کسان کو مہنگی کھاد،یوریا اور بار دانہ مہیا کریںگے تو وہ کیسے گذراہ کرے گا ہونا تو یہ چاہئے کہ وہ کسان جو آپکے ملک میں معاشی طور پر یڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس کو اعتماد میں لیکر پالیساں بنا ئی جائیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ بابو ان کے لئے پالیساں بناتے ہیں جن کو کسان نے ایک بھی مسئلے کا ذرا سا بھی علم نہیں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں