انشاء اللہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کرے گا،انتظار عالم

منگل 16 اپریل 2024 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وصدر کاہنہ انتظار عالم نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے سنجیدگی سے کوشاں ہے۔ ان خیالات کاا ظہارانہوں نے وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان امور شبیر عثمانی ،ایڈوائزر ٹو وزیر اعظم طلحہ برکی کے ہمراہ کاہنہ میں پاکستا ن مسلم لیگ ن کی تنظیم اور کونسلرزکی طرف سے شاندار جلسے کے انعقاد پرسینکڑوں کی تعداد میں شرکا ء سے گفتگو کے دوران کیا۔

اس موقع پر ایڈوائزر ٹو وزیر اعظم طلحہ برقی کا کہنا تھاکہ میں تمام کونسلرز اور تنظیم کا کارکنوںکا یہ شاندار پنڈال سجانے پر مشکو ر ہوں۔اس مو قع پر چئیرمین کاہنہ تنویر خان کا ورکرز سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کا مشن پہلے سے بڑھ کر تیزی سے جاری رکھا جائیگا ۔

(جاری ہے)

شرکا میں ایڈووکیٹ محمد نعیم،عاقب تاج،چوہدری اعظم،شہباز،سابقہ ناظم رمضان مستانہ،کونسلرز شوکت قریشی ،الیاس آفریدی ،ملک مشتاق ، رفاقت سہوترا،سجاد علی شاکرسمیت متعدد معززین شامل تھے ۔

انتظار عالم کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے جو وعدے کئے ہیں انہیں مقررہ مدت میں پورا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، (ن) لیگ نے ہمیشہ قوم کی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے اور ہم پاکستان کی معاشی خوشحالی استحکام اور سلامتی کیلئے اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں