وزیر اعلی مریم نواز کی مری ہسپتال آمد،نا کافی سہولتیں، مریضوں کی لمبی قطاریں، ایم ایس پر اظہار برہمی

منگل 16 اپریل 2024 23:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مری کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبے اور وارڈز دیکھے۔ وزیر اعلی مریم نواز نے او پی ڈی میں مریضوں کی لمبی لائنیں دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اوراو پی ڈی میں مریضوں سے بات چیت کی۔ وزیر اعلی مریم نوازنے مریضوں کو انتظار کروانے اور نا کافی سہولتوں پر ایم ایس کی سرزنش کی اور تنبیہ کی کہ ہسپتال کے نظام کو درست کریں، مریض دربدر ہورہے ہیں۔

وزیر اعلی مریم نواز نے قطار میں کھڑی خواتین سے بات چیت کی اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلی مریم نواز نے مریض کی ماں کو دلاسہ دیا کہ گھبرائیں مت!انشا آپ کی بیٹی ٹھیک ہو جائے گی۔ وزیر اعلی مریم نواز نے ننھے بچے سے اظہار شفقت کیا اور ڈاکٹر کو بہترین علاج کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی مریم نواز نے ایمرجنسی وارڈ میں داخل مریضوں کی فردا ًفردا ًعیادت کی اور صحت یابی کی دعائیں کیں۔

وزیر اعلی نے ایمرجنسی میں مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کی ہدایت بھی کی۔ وزیر اعلی مریم نواز نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو کی اور ہسپتال میں موجود سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلی مریم نوازنے مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی اور طبی ٹیسٹوں کے سہولیات کے بارے میں بھی پوچھا۔ وزیر اعلی مریم نواز نے پی سی یو سنٹر، میڈیکل وارڈ، گائنی اور نرسری میں موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلی مریم نواز نے بزرگ مریضہ سے گفتگو کرتے ہوئے پوچھا کہ ادویات مل رہی ہیں، کوئی مسئلہ تو نہیں۔وزیر اعلی مریم نواز نے ہسپتال سے واپسی پر خواتین سیکورٹی گارڈ کے کہنے پر تصویر بنوائی اور اسے گلے لگایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں