ق*سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس

& ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، ڈی جی خان اور بہاولپور رینجز کے آر پی اوز، ڈی پی اوز کی شرکت ×پنجاب پولیس کچہ ایریاز اور سرحدی اضلاع میں ڈاکوؤں، دہشت گردوں، شر پسند عناصر کیلئے خوف کی علامت ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور

منگل 16 اپریل 2024 20:40

؁لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس کچہ ایریاز اور سرحدی اضلاع میں ڈاکوؤں، دہشت گردوں، شر پسند عناصر کیلئے خوف کی علامت ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ راجن پور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ سمیت سرحدی اضلاع میں ڈاکوؤں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، سرحدی اضلاع میں پنجاب پولیس کو ہیومن ریسورس، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس کی مد میں مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے راجن پور، رحیم یار خان میں 20 نئی چوکیوں کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ بین الصوبائی سرحدی علاقوں میں اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، روکنے کیلئے موثر حکمت عملی تشکیل دے رہے ہیں، سرحدی اضلاع میں دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کو نئی اے پی سی، تھرمل کیمرے، نائٹ ویژن گوگلز و دوربین، کوارڈ کاپٹر دئیے جائیں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ڈاکوؤں، شرپسندوں کی خفیہ پناہ گاہوں تک رسائی، آپریشنز میں کوارڈ کاپٹرز کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں کچہ و بارڈر ایریاز میں پنجاب پولیس کی آپریشنل کارکردگی مزید موثر بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، ڈی جی خان اور بہاولپور رینجز کے آر پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گینگز، ڈاکوؤں، شرپسندوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت کی کہ کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور خطرناک مجرمان کی سرکوبی یقینی بنائیں۔اجلاس میں جنوبی پنجاب کے بارڈر ایریاز میں پنجاب پولیس کی آپریشنل کارکردگی مزید موثر بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان، آر پی اوڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان،آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، ڈی پی او ڈی جی خان احمد محی الدین،ڈی پی او رحیم یار خان رضون عمر گوندل، ڈی پی او راجن پورکیپٹن (ر)دوست محمد، ڈی پی او مظفر گڑھ حسنین حیدر سمیت دیگر افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی،ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، اے آئی جی ڈویلپمنٹ صاحبزادہ بلال عمر، اے آئی جی لاجسٹکس اسماعیل الرحمان کھاڑک اور اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں