ًوزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت، ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس کریک ڈاؤن میں تیزی

$پنجاب پولیس کے ایک دن میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 324 چھاپے، 120 ایف آئی آرز درج، 125 ملزمان گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس

منگل 16 اپریل 2024 20:40

| لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے اورڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلے میں پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی آر پی اوز، ڈی پی اوز منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے گذشتہ ایک دن میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 324 چھاپے مارے،مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف 120 ایف آئی آرز درج کرتے ہوئے 125 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے 74 کلو چرس، 02 کلو ہیروئن، 05 کلو افیون اور 1452 لٹر شراب برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

لاہور سمیت مختلف اضلاع میں گذشتہ 50 دنوں سے جاری خصوصی مہم کی تفصیلات بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 50دنوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 15 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے، منشیات فروشوں کے خلاف 7167 مقدمات درج کرتے ہوئے 7625 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 4971 کلو چرس، 90 کلو ہیروئن،215 کلو افیون، 26 کلو گرام آئس اور 97676 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ نوجوان نسل کو نشہ کی جانب راغب کرنے والے سفاک ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، سپلائی چین اور استعمال میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں