mرانا ارشد کی بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

منگل 16 اپریل 2024 20:40

aلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 133 ننکانہ صاحب سے ن لیگ کے امیدوار رانا ارشد کی جنرل الیکشن میں بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مخالف امیدوار محمد عاطف کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

مخالف امیدوار نے موقف اختیار کیا کہ عام انتخابات 2024 میں فارم 45 کے مطابق 35 سو زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی مگر الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس دوبارہ گنتی کا حکم دیا۔

دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے رانا ارشد کو 25 سو سے زائد ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن خلاف قانون جاری کیا۔ عدالت رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا عدالت درخواست گزار کو بطور ایم پی اے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے پی پی 133 ننکانہ صاحب سے ن لیگ کے ایم پی اے رانا ارشد کی جنرل الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں