ٴْپتنگ بازی پر مکمل پابندی اور مناسب قانون سازی کیلئے حکومت پنجاب اور پنجاب پولیس سے جواب

منگل 16 اپریل 2024 20:40

پ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی اور مناسب قانون سازی کے لیے دائر درخواست پر حکومت پنجاب اور پنجاب پولیس سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں حکومت پنجاب، پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئے روز لوگوں کی گردنیں کٹ رہی ہیں، حکومت پتنگ بازی کی روک تھام میں ناکام ہو چکی ہے۔ پتنگ بازی پر اور دھاتی ڈور پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اگر پتنگ بازی کرنی بھی ہے تو اس کے لیے مناسب قانون سازی کی جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے حکومت پنجاب اور پنجاب پولیس سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں