سعودی عرف اور پاکستان کے مابین تعلقات مزیدمضبوط و مستحکم ہونگے ‘علامہ ہشام الٰہی ظہیر

تحفظ حرمین شریفین پاکستانیوں کے ایمان کا حصہ ہے،سعودی ولی عہد کی خدمات بھی قابل ستائش ہیں

بدھ 17 اپریل 2024 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی وفود کے پاکستان آمد سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مزیدمضبوط و مستحکم ہونگے اور تحفظ حرمین شریفین پاکستانیوں کے ایمان کا حصہ ہے۔

جمعیت اہل حدیث پاکستان سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔سعودی وفود سے ملاقات کے بعد جمعیت کے ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ہشام الٰہی ظہیر کا مزید کہنا تھاکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی حرمین شریفین کے حوالے سے خدمات قابل ستائش ہیں۔سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

شہزادہ فیصل بن فرحان اور انکے رفقاکی پاکستان آمد سے اچھی سرمایہ کاری دیکھنے کو ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا ڈاکٹرعبدالکریم العیسی رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری کی بھی ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں ان سے جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے دوطرفہ ملاقاتیں انتہائی خوشگوار رہی ہیں۔ انہوں نے کہا جس طرح ماضی میں علامہ احسان الہی ظہیر شہید رحمہ اللہ کے عالم اسلام اور عالم عرب کے ساتھ دیرنیہ تعلقات تھے اسی طرح جمعیت اہل حدیث پاکستان مستقبل میں بھی عالم اسلام، عالم عرب بالخصوص خادم حرمین شریفین اوررابطہ عالم اسلامی سے ایسے تعلقات کو بحال، برقرار رکھے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں