پنجاب بھر میں 1237 ٹریفک حادثات میں 08 افراد جاں بحق، 1338 زخمی ہوئے

بدھ 17 اپریل 2024 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1237ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں634افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔704معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں691ڈرائیوز،34کم عمرڈرائیور، 496مسافراور159پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ243ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت266متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 79حادثات میں92متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان70حادثات میں 78متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1346متاثرین میں 1049مرد اور297خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 244افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور686افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ416زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1117موٹرسائیکلز،73آٹورکشے،118کاریں ،28وین،13مسافر بسیں ،30ٹرک اور101دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں