سوشل میڈیا پرٹرینڈزکی مانیٹرنگ رپورٹ تیار، ٹوئٹرپر17سیاسی ٹرینڈز حساس قرار

سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر3 ماہ کے دوران چلنے والے ٹرینڈزکی مانیٹرنگ رپورٹ تیارکرلی

بدھ 17 اپریل 2024 20:20

سوشل میڈیا پرٹرینڈزکی مانیٹرنگ رپورٹ تیار، ٹوئٹرپر17سیاسی ٹرینڈز حساس قرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) دہشت گردی اور فرقہ واریت سمیت فسادات کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق انکشاف ہوا ہے، کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے سوشل میڈیا پر 3ماہ کے دوران چلنے والے ٹرینڈز کی مانیٹرنگ رپورٹ تیار کرلی۔رپورٹ میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس (ٹوئٹر )پر چلنے والی17سیاسی ٹرینڈ ز حساس قرار دیئے گئے، جس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ملک دشمن ٹرینڈنگ زیادہ تر بیرون ملک بیٹھے افراد نے کی۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹرینڈنگ میں پنجاب پولیس اور اعلی شخصیات پر بیجا تنقید کی گئی۔رپورٹ کے مطابق فرقہ وارانہ بنیادوں پر چلنے والے 9ٹرینڈز کی نشاندہی کی گئی جبکہ قومیت پرستی، بلوچستان اور گوادر سے متعلق 10ٹرینڈز کو مانیٹر کیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سوشل میڈیا ٹرینڈز کے ذریعے بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر بدامنی پھیلانے والے 2836پیجز اور سائیٹس بلاک کردیں ، سوشل میڈیا پر متحرک دو نئی تنظیموں کی نشاندہی بھی کی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں