ڈرگ فری پنجاب ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

بدھ 17 اپریل 2024 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) وزیر اعلی ٰمریم نواز کی ہدایت اور آئی جی کی زیر نگرانی پنجاب کو ڈرگ فری بنانے کیلئے پولیس کا کریک ڈائون جاری ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق خصوصی مہم کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 15 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں 51 دنوں میں منشیات فروشوں کے خلاف 7308 مقدمات درج، 7770 ملزمان گرفتاراور ملزمان کے قبضے سے 5067 کلو چرس اور 26 کلو گرام سے زائد آئس ،215 کلو افیون، 95 کلو ہیروئن اور 99254 لٹر شراب ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 311 چھاپے مارے گئے اور منشیات کے کاروبار میں ملوث 145 ملزمان گرفتار، 141 مقدمات درج ہوئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے 96 کلو چرس ، 05 کلو ہیروئن، 480 گرام آئس اور 1578 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔ترجمان نے کہاکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو منشیات کی سپلائی چین کو جڑ سے ختم کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں