qملکی معیشت کی بحالی کیلئے اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون جاری

جمعرات 18 اپریل 2024 04:00

ں لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) ملکی معیشت کی بحالی کے لیے اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون جاری ہے۔ 7تا 14اپریل کے دوران ملک بھرسے 1.18 میٹرک ٹن چینی، 1851 سگریٹ کے سٹاکس، 17 کپڑے کے تھان اور 0.014 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا، متعلقہ اداروں نے کراچی سی315اورکوئٹہ سے 1536 سگریٹ کے سٹاکس برآمد کیے، پشاور سے 0.41میٹرک ٹن جبکہ کوئٹہ سے 0.77میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

کراچی سے 17کپڑے کے تھان برآمد ہوئے،ملتان سے 0.003 اور کراچی سے 0.011 ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا۔ یکم ستمبر 2023سے اب تک ملک بھرسے 3036 میٹرک ٹن کھاد، 247میٹرک ٹن آٹا، 34029 میٹرک ٹن چینی، 229867 سگریٹ کے سٹاکس، 245068 کپڑے کے تھان اور 4.897 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں