پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 ، فریقین سے 15مئی تک دوبارہ جواب طلب

جمعرات 18 اپریل 2024 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت صوبائی حکومت الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے 15مئی تک دوبارہ جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے درخواست میں موقف اپنایا کہ لوکل باڈیز ایکٹ 2021-22 کی بیس سے زائد دفعات آئین اور قانون کے برعکس ہیں، آئین جمہوریت میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا کہتا ہے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں مالی اختیارات انتظامیہ کو منتقل کئے گئے ہیں ،چھ ماہ سے لوکل باڈیز کے امور ضلعی افسران چلا رہے ہیں، مقامی منتخب حکومتیں ختم ہوچکیں لیکن الیکشن نہیں کرائے گئے، الیکشن کمیشن لوکل باڈیز الیکشن 120 روز میں کرانے کا پابند ہے، عدالت الیکشن کمیشن کو لوکل باڈیز الیکشن پرانے ایکٹ کے تحت کرانے کا حکم دے، عدالت لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی آئین سے متصادم 20 شقوں کو کالعدم قرار دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں