لاہور پولیس کا رواں سال میں گداگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

1140 مقدمات درج،1143ملزمان کو گرفتار کیا گیا ‘ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ

منگل 30 اپریل 2024 14:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) کیپیٹل سٹی پولیس آفیسربلال صدیق کمیانہ نے کہاہے کہ لاہور پولیس نے رواں سال میں گداگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں 1140 مقدمات درج کرکی1143ملزمان کو گرفتار کیاہے، اس دوران سٹی ڈویژن میں گداگری کی275ملزمان،کینٹ میں94، سول لائنزمیں137، صدرمیں275، اقبال ٹاؤن میں135اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں227ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے بتایا کہ انسداد گداگری مہم کے تحت لاہور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سی سی پی او نے ہدایت کی کہ بچوںسے بھیک منگوانے والے گداگر مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور حراست میں لیے گئے گدا گروں کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ پیشہ ور گداگروں کے ہینڈلرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ شہری گداگر مافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں