پی ٹی وی پر بچوں کے ایک پروگرام کیلئے مجھے پہلے آڈیشن میں ہی مسترد کردیا گیا تھا، نادیہ خان

ہفتہ 30 مارچ 2024 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) نامور اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے کہا کہ پی ٹی وی پر بچوں کے ایک پروگرام کیلئے مجھے پہلے آڈیشن میں ہی مسترد کردیا گیا تھا کہ آپ کا اردو بولنے کا انداز ٹھیک نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نادیہ خان نے بتایا کہ میرا ایک کزن این ٹی ایم میں ملازمت کرتا تھا جب مجھے پیشکش ہوئی تو اس نے منع کردیا اور ڈائریکٹر سے کہا کہ ہمارے خاندان میں خواتین ٹی وی پر کام نہیں کرتیں اور واقعی کرتی بھی نہیں تھیں لیکن بہرحال میں نے وہی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

ایک سوال کے جواب میں نادیہ خان نے کہا کہ ایک بار عید کے موقع پر پنڈی کلب میں بچوں کا ڈانس کمپٹیشن ہوا جس میں سب بچے کھڑے ہوگئے تو میں نے بھی کھڑے ہوکر انگلش گانے ون وے ٹکٹ پر ڈانس کیا تھا، یہ سب مجھے پچپن سے پسند تھا اور بڑے ہوکر اس شعبے میں آنے کیلئے بہت سے اختلافات کے باوجود میرے والد نے بھرپور تعاون کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں