شاہ کوٹ سٹی میں سپورٹس جمنازیم اورنتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم اور باؤنڈری وال کا افتتاح

وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں پنجاب کے بڑے شہروں کی طرح سپورٹس سہولیات اب دیہاتوں میں بھی نظرآئیں گی،جس تک عام آدمی کی رسائی ممکن ہوگی‘ فیصل ایوب کھوکھر

جمعرات 18 اپریل 2024 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی ننکانہ صاحب میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم اورنتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم اور اس کی باؤنڈری وال کا افتتاح کردیا ہے، اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بھی موجود تھے، صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، جس طرح کی سہولیات پنجاب کے بڑے شہروں میں میسر ہیں اس طرح کی سہولیات پنجاب کے دیہاتوں میں نظرآئیں گی، جہاں عام آدمی کی رسائی ممکن ہوگی،صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے، پنجاب میں 300سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،جن میں 100نئے سپورٹس کمپلیکس تیار کئے جائیں گے اور200کو بحال کیا جائے گا،کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کوچز سے ٹریننگ کروائیں گے اور بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے تاکہ ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی ہمارا مشن ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت سپورٹس کمپلیکس اور سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، سپورٹس انفراسٹرکچر کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ ہمارے کھلاڑیوں کو سپورٹس کی سہولیات ان کے گھروں کے قریب میسر آسکیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی ہے، ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم ، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب و دیگربھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں