دھاندلی زدہ نتائج تسلیم نہیں کئے جائیں گے،شیر افضل مروت

جمعہ 9 فروری 2024 17:54

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ نتائج تسلیم نہیں کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت اور کارکنان نے انتخابی نتائج میں تاخیر کے خلاف لکی مروت کے ڈی آر او دفتر کے باہر نے احتجاج کیا شیر افضل مروت نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 41 کے نتائج فوری جاری کریں۔ دھاندلی زدہ نتائج تسلیم نہیں کئے جائیں گے۔انہوں نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جیت کو ہار میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں